اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Death Threat: دھمکی معاملے میں پولیس نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا - سلمان اور سلیم خان دھمکی آمیز خط

گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے والی دھمکی معاملے میں پولیس نے اداکار کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ Salman Khan Death Threat

دھمکی معاملے میں پولیس نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا
دھمکی معاملے میں پولیس نے سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا

By

Published : Jun 8, 2022, 2:52 PM IST

حیدر آباد: معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ملے دھمکی آمیز خط پر اداکار نے پولیس کو اپنا بیان دے دیا ہے۔ سلمان خان نے پولیس کو اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں کسی کی طرف سے دھمکیاں نہیں ملی ہے اور نہ ہی وہ بلا وجہ کسی پر شک کر سکتے ہیں۔ سلمان خان نے اس دھمکی آمیز خط کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ ساتھ ہی اس خط کے حوالے سے پولیس نے لارنس بشنوئی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ Mumbai Police Recorded the Salman Statement

جس پر لارنس کا کہنا ہے کہ اس دھمکی آمیز خط سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہیں سلمان خان نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ دھمکی آمیز خط کے پیچھے کون ہے۔ واضح رہے کہ مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ Salman Khan Denies Death threat

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے باندرہ پولیس سے کہا کہ 'میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں لارنس بشنوئی یا گولڈی برار پر شک ہے تو سلمان نے جواب دیا کہ میں لارنس بشنوئی کو اتنا ہی جانتا ہوں جتنا کہ باقی لوگوں کو جانتا ہوں۔ میں گولڈی برار کو بھی نہیں جانتا ہوں'۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ کالے ہرن شکار معاملے میں سلمان خان کو مارنا چاہتا تھا۔ لارنس نے سلمان کو مارنے کے لیے ریکی بھی کروائی۔ رپورٹس کے مطابق لارنس سلمان خان کو مارنا چاہتا ہے کیونکہ ان کے بشنوئی معاشرے میں کالے ہرن کی پوجا کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی جان کو خطرہ ہے، وہ محتاط رہیں۔ واضح رہے کہ سلمان کی سکیورٹی کے لیے کچھ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 5 جون کو سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط ملا تھا جس میں سلمان خان اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ممبئی پولیس نے اتوار کے روز نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔


مزید پڑھیں:

Kabhi Eid Kabhi Diwali: دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کی حیدرآباد آمد متوقع

ABOUT THE AUTHOR

...view details