گلوکارہ ہرشدیپ کور نے اداکار سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کی کچھ جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ بدھ کے روز انسٹاگرام پر ہرشدیپ نے کچھ تصاویر شیئر کی۔ پہلی تصویر میں ہرشدیپ کور سلمیٰ کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں اگلی تصویر میں تجربہ کار اداکار ہیلن گلوکار کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر میں ہیلن کسی کو روکنے کا اشارہ کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ ہرشدیپ ان کی طرف پیار سے مسکراتی نظر آرہی ہیں۔Salma Khan Birthday
ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں ہرشدیپ سلمان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ وہیں ان ان تصاویر میں سے ایک میں ہرشدیپ اپنے شوہر منکیت سنگھ اور ہیلن کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس موقع پر ان سب نے سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔
ہرشدیپ نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ' خوبصورت سلمی خان جی کے لیے ان کی80 ویں سالگرہ کی تقریب میں پرفارم کرنے پر مجھے بہت خاص محسوس ہوا! سب سے پیارے ارپیتا خان شرما اور الویرا شاندار میزبان رہے اور مجھے محسوس ہوا کہ میں ان کے خاندان کا ہی ایک حصہ ہوں۔ اس کے علاوہ ہیلن جی سے ملاقات کی اور انہوں نے اپنے لیجنڈری گانوں پر رقص کرکے اس تقریب میں چار چاند لگادی۔ تمام محبتوں اور گرمجوشی کے لیے شکریہ'۔