اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Somy Ali Wants Public Apology سومی علی کا سلمان خان پر جنسی تشدد کا الزام، کہا سلمان خان عوام کے سامنے مجھ سے معافی مانگیں - سومی علی کا سلمان خان پر الزام

90 کی دہائی میں سلمان خان کو ڈیٹ کرنے والی سومی علی نے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تئیں سلمان خان کا رویہ کتنا برا تھا۔ سومی علی نے سلمان خان کے ساتھ گزارے گئے وقت کو اپنی زندگی کا بدترین وقت بتایا۔ Somy Ali Wants Public Apology

سومی علی کا سلمان خان پر جنسی تشدد کا الزام، کہا سلمان عوامی طور پر معافی مانگے
سومی علی کا سلمان خان پر جنسی تشدد کا الزام، کہا سلمان عوامی طور پر معافی مانگے

By

Published : Jan 9, 2023, 5:01 PM IST

ممبئی:سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ادکار پر جسمانی، جنسی اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ سومی علی نے کہا کہ انہوں نے کبھی اداکار کی تعریف نہیں کی اور صدمے کی وجہ سے انہیں اس سچائی کو سامنے لانے میں 20 سال لگے۔Somy Ali Wants Public Apology

ہفتے کے روز، سومی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سلمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'سلمان خان بھارت میں ان کے شو کو ڈسکوری پلس پر نشر ہونے سے روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے اس ویڈیو میں پہلی بار ان تمام اوقات کے بارے میں بات کی جب انہیں جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ میڈیا میں اس کے بارے میں پہلے بھی بات کر چکی ہیں۔ سومی علی کہتی ہیں کہ مثاترین کو اکثر عوامی طور پر اس طرح کی چیزوں کے بارے میں بات کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اداکارہ نے اس ویڈیو میں کئی بار کہا کہ ' اگر سلمان کا رویہ دوسروں کے ساتھ اچھا ہے تو اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ وہ سب کے لیے اچھے ہیں اور یہ کہ تمام لوگوں میں اچھی اور بری چیزیں ہوتی ہیں'۔

سومی علی نے کہا کہ 'میں چاہتی ہوں کہ سلمان خان اس بات کا اعتراف کریں کہ انہوں نے مجھے زبانی، جنسی اور جسمانی طور پر اذیت و تکلیف پہنچائی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ وہ عوام کے سامنے آکر مجھ سے معافی مانگیں لیکن ایک انا پرست اور خود پرست انسان کبھی یہ نہیں کرے گا۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے شو پر پابندی ختم کریں اور بھارت یہ دیکھ سکے کہ 'نو مور ٹیئرز' نے کیا کام کیا ہے، میں نے 15 سال تک اس کام کو اپنا خون اور پسینہ دیا ہے اور 40 ہزار سے زائد مردوں اور عورتوں کو بچایا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان خود کو آئینے میں دیکھیں اور اپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ آپ کیسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے مجھے کبھی مارا یا بدزبانی نہیں کی؟ آپ کا ضمیر اب تک کیسے زندہ ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ سب کام آپ نے کیے ہیں اور ان کاموں سے صاف انکار کیا ہے اور پھر آپ کی جرت تو دیکھ کہ آپ نے میرے شو پر پابندی عائد کی ہے؟ شرم کرو۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اپنے اندر وہ نفاست آجائے تاکہ آپ عوامی طور پر معافی مانگ سکیں اور اپنے کیے کا اعتراف کریں'۔

ایک اور پوسٹ میں سومی نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ہر کوئی جانتا تھا کہ سلمان ان کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے۔' لوگ میرا مذاق اڑا رہے ہیں کہ میں نے برسوں تک اس کی تعریف کی اور اب میں اس کی تنقید کر رہی ہوں۔ ٹھیک ہے برسوں پہلے اس نے میرے شو پر پابندی نہیں لگائی تھی اور میں بار بار یہ کہہ رہی ہوں 90 کی دہائی میں ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ میرے ساتھ زیادتی کر رہا تھا'۔۔

اداکارہ سومی علی نے کئی انسٹاگرام پوسٹ میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کس طرح انہوں نے اسی موضوع پر کیے گئے ایک پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا کیونکہ اس میں انہوں نے 'نازیبا' لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ایک اور پوسٹ میں سومی نے یہ بتایا تھا کہ سلمان میں ایک ہی وقت میں بہت اچھا بننے اور ظاہم ہونے کی صلاحیت ہے'۔

سومی نے یہ بتایا کہ ان سے سب سے زیادہ سوال یہ کیا جاتا ہے کہ ان کے اور سلمان کے درمیان اس وقت کیا ہوا تھا جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ سومی بتاتی ہیں کہ ' یہ ان کی زندگی کے بدترین سال تھے'۔ اداکارہ مزید بتاتی ہیں کہ بہت سارے جھگڑوں کے علاوہ وہ مجھے بدصورت، احمق اور بیوقوف کہہ کر مسلسل نیچا دکھاتا تھا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب سلمان نے مجھے بیکار اور چھوٹا محسوس نہ کروایا ہو۔ اس نے مجھے برسوں تک عوام میں اپنی گرل فرینڈ کے طور پر تسلیم نہیں کیا اور جب اس نے آخر کار ایسا کیا تو وہ اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتا اور مجھے نان اسٹاپ مارتا'۔

سومی علی اور سلمان خان 1991 سے 1999 تک ایک رشتہ میں تھے۔سومی نے سلمان کے ساتھ ایک فلم بھی کی لیکن اس کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔ بالی ووڈ میں اپنے مختصر سفر کے دوران سومی نے متھن چکرورتی کے ساتھ کرشن اوتار، سیف علی خان کے ساتھ یار غدار اور سنیل شیٹی کے ساتھ انتھ جیسی فلموں میں کام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details