ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بدھ کے روز اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے متعلق ضروری اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ہندی زبان کی ایکشن فلم عید کے موقع پر 21 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سلمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے حوالے سے یہ جانکاری شیئر کی۔Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan Shooting Completes
سوشل میڈیا پر سلمان نے کسی کا بھائی کسی کی جان پر ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ فلم سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا کہ 'کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل۔۔۔عید 2020 پر ریلیز ہوگی'۔ اس فلم، جس کا نام پہلے مبینہ طور پر کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا، میں پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش دگوبتی بھی ہیں۔ فلم کو سلمان کے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔
میکرز نے گزشتہ ماہ کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ ٹیزر میں سلمان ایک ایکشن انداز میں عمارتوں سے چھلانگ لگاتے اور بدمعاشوں کو مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ٹیزر میں سپراسٹار کی ایک جھلک ان کے ذریعہ آج شیئر کی گئی تصویر سے ملتی جلتی ہے۔ اس فلم میں شہناز گل اور پلک تیواری بھی اہم کردار میں ہیں۔ سلمان خان کے مداح بے صبری سے اس فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
خاص طور پر حال ہی میں یش راج فلم کی جاسوسی تھرلر فلم پٹھان میں سلمان خان کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹھان میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں ہیں۔ اس اسپائی تھرلر فلم میں سلمان اپنے جاسوسی کردار ٹائیگر کے اوتار میں نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کہ بعد اس فرنچائز کی تیسری قسط بھی رواں سال ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 2023 کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہے۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس جاسوسی ایکشن فلم میں کترینہ کیف بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan teaser پٹھان کی ریلیز کے ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری، مداحوں کا ردعمل