حیدرآباد: سلمان خان ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ ایک طرف وہ اپنی فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے سرخیاں بٹور رہے ہیں وہیں دوسری طرف مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد انہیں مل رہے دھمکی آمیز خط سے میڈیا کی توجہ سلمان خان پر ہی مرکوز ہے۔ لیکن اس بار سلمان کے سرخیوں میں آنے کی وجہ ان کی آئندہ فلم ' کبھی عید کبھی دیوالی' ہے۔ دراصل 'کبھی عید کبھی دیوالی' کا نام تبدیل کردیا گیا ہے اور اب اس میں ایک نئے اداکار کو شامل کیا گیا ہے۔ Kabhi Eid Kabhi Diwali Title Changed
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کا نام بدل کر 'بھائی جان' کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فلم کے نام میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں آئی ہے جب سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس سے قبل یہ فلم اس لیے سرخیوں میں آئی تھی کیونکہ سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے خود کو اس پروجیکٹ سے علیحیدہ کرلیا تھا۔ جس کے بعد یہ خبر آئی تھی کہ ظہیر اقبال نے بھی یہ فلم چھوڑ دی ہے۔