اردو

urdu

By

Published : May 6, 2022, 1:08 PM IST

Updated : May 6, 2022, 2:48 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Criminal Intimidation Case: مجرمانہ دھمکی معاملہ میں سلمان خان کو ہائی کورٹ سے راحت

ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے اداکار سلمان خان کو نچلی عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے سمن پر روک لگانے کے بعد سلمان خان کو مجرمانہ دھمکی کیس میں کچھ راحت دی ہے۔ Criminal Intimidation Controversy

دھمکی معاملے میں سلمان خان کو ہائی کورٹ سے ملی راحت
دھمکی معاملے میں سلمان خان کو ہائی کورٹ سے ملی راحت

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے 2019 میں ایک صحافی کے ساتھ بدسلوکی (مجرمانہ دھمکی معاملہ ) معاملے میں نچلی عدالت کی طرف سے جاری کردہ سمن پر لگائی گئی روک کو 13 جون تک بڑھا دی ہے۔ سلمان خان کو اب 13 جون تک عدالت میں پیش نہیں ہونا پڑے گا۔ وہیں دوسری جانب شکایت کنندہ اشوک پانڈے نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس کی وجہ سے اداکار کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ Salman Khan in Criminal Intimidation Controversy

شکایت کنندہ نے بمبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا

صحافی اور شکایت کنندہ اشوک پانڈے نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے، جس میں انہوں نے سلمان خان کو جاری کردہ سمن پر لگائے گئے روک کو بڑھا کر اداکار کو راحت دینے کے عدالتی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حلف نامے میں اشوک پانڈے نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اندھیری مجسٹریٹ کی عدالت نے قانون کے مطابق عمل کیا تھا اور معاملے کی سنجیدگی اور ثبوت کو دیکھتے ہوئے سلمان اور ان کے باڈی گارڈ کو سمن جاری کیا تھا۔

سلمان نے عرضی دائر کی تھی

اس سے قبل اس درخواست کے خلاف سلمان خان نے گزشتہ ماہ عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے 5 اپریل کو سلمان خان کی عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے اس سمن پر 5 مئی تک روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد سلمان خان کے باڈی گارڈ نے بھی سمن کے خلاف درخواست داخل کی تھی، جس پر عدالت نے سمن پر پر حکم امتناعی 13 جون تک بڑھا دیا ہے۔

معاملہ کیا ہے؟

یہ معاملہ اس وقت زیر بحث میں تھا جب سال 2019 میں سلمان خان ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلا رہے تھے اور اسی دوران صحافی اشوک پانڈے اداکار کی تصویریں اور ویڈیو بنانے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان نے بغیر اجازت ویڈیو اور تصاویر لینے پر صحافی کے لیے نازیبا الفاظ کا نہ صرف استعمال کیا بلکہ مارپیٹ بھی کی۔ وہیں سلمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے وقت انہوں نے صحافی سے کچھ بھی نہیں کہا تھا۔

مزید پڑھیں: Big Relief to Salman from Rajasthan High Court: راجستھان ہائی کورٹ سے سلمان کو بڑی راحت

Last Updated : May 6, 2022, 2:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details