اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Resume Bigg Boss Shoot: سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب، بگ باس 16 کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے - سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب

سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ جلد ہی ریئلٹی شو بگ باس 16 کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔Salman Khan Resume Bigg Boss Shoot

سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب
سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب

By

Published : Oct 27, 2022, 12:23 PM IST

ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں انہیں بہنوئی آیوش شرما کی سالگرہ پر دیکھا گیا۔ اب وہ جلد ہی ریئلٹی شو بگ باس 16 کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔ 56 سالہ اداکار، جو سال 2010 سے 'گ باس' کی میزبانی کر رہے ہیں، کو گزشتہ ہفتے ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی اور جس وجہ سے وہ کلرز چینل میں نشر ہونے والے شو بگ باس کے ' ویک اینڈ وار' ایپی سوڈز کی شوٹنگ نہیں کرپائیں گے۔ Salman Khan Resume Bigg Boss Shoot

پی ٹی آئی کو ایک ذرائع نےبتایا ہے کہ وہ بہتر ہورہے ہیں۔ وہ تھوڑے کمزور ہوگئے تھے لیکن اب صحتیاب ہورہے ہیں۔ شو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکار جمعرات کو ویک اینڈ ایپی سوڈ کی شوٹنگ کریں گے۔ پروگرامنگ ٹیم کو مطلع کیا گیا ہے کہ سلمان آج دوپہر جمعہ اور ہفتہ کی ایپی سوڈ کی شوٹنگ کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ کترینہ کیف، ایشان اور سدھانت چترویدی بھی آج شو میں اپنی فلم 'فون بھوت' کی تشہیر کے لیے سیٹ پر آئیں گے۔ سلمان کی غیر موجودگی کے دوران فلم ساز کرن جوہر نے طویل عرصے سے چلنے والے ریئلٹی شو کی تین ایپی سوڈ کی میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔واضح رہے کہ بگ باس کے 16ویں سیزن کا پریمیئر کلرز چینل پر یکم اکتوبر سے ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Recovers From Dengue: ڈینگی سے صحتیاب ہونے کے بعد سلمان خان پہلی بار باہر نظر آئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details