ممبئی: ایسا لگتا ہے کہ سلمان خان ڈینگی سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز سلمان نے اپنے بہنوئی آیوش شرما کی سالگرہ کی تقریب میں شاندار انٹری دی اور ہمیشہ کی طرح مداح انہیں واپس دیکھ کر خوش ہیں۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ ہفتے سلمان کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی۔ پچھلے ہفتے ایک نیوز وائر نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ سلمان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہوں نے بگ باس کی میزبانی سے ایک مختصر وقفہ لیا ہے۔ تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ انہیں ڈینگی ہے۔Salman Khan Recovers From Dengue
لیکن سلمان کا حالیہ دورہ ان کے مداحوں کے لیے راحت لے کر آیا ہے، اپنے پسندیدہ اسٹار کو فٹ اور فائن دیکھ کر ان کے مداح سکون محسوس کرتے ہیں۔ وہیں فلمساز کرن جوہر نے سلمان خان کی جگہ بگ باس کے 16ویں سیزن کی میزبانی کی ذمہ داری سنھبالی ہے۔ بگ باس کے علاوہ سلمان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے۔