ممبئی (مہاراشٹر): اداکار اور بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ شہناز گل، سپراسٹار سلماں خان کی آئندہ فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے شاندار آغاز کے لیے تیار نظر آرہی ہیں۔ اسی درمیان فلم کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ سلمان خان نے فلم کے لیے شہناز کو من چاہی فیس کی پیشکش کی ہے۔ Shehnaaz Gill in Kabhi Eid Kabhi Diwali
اطلاع کے مطابق سلمان خان نے شہناز کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ من چاہی فیس کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شہناز کے ساتھ اداکار کی قریبی دوستی اور محبت کی وجہ سے انہوں نے شہناز سے اس فلم کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کیا اور یہاں تک کہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق فیس لینے کی اجازت دی ہے۔ بگ باس کے دنوں میں شہناز کی معصومیت نے سلمان خان کا دل جیت لیا تھا اور جس طرح سے انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمہ کو سنبھالا ہے، اس نے واقعی سب کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ Shehnaaz Decide her Remuneration for Film