حیدرآباد: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے راموجی فلم سٹی پہنچے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہاں کے ماحولیات سے متعلق ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان جوگینا پلی سنتوش کمار کے ذریعہ شروع کیے گئے شجرکاری مہم 'گرین انڈیا چیلنج' کے تحت راموجی فلم سٹی میں پودے لگائے۔سلمان نے راموجی فلم سٹی کے ایڈونچر کیمپس میں ایک پودا لگایا۔
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ گرین انڈیا چیلنج آنے والی نسلوں کے لیے ایک اچھا پروگرام ہے۔ ہر ایک کو انڈیا چیلنج میں حصہ لینا چاہیے۔ سلمان خان نے رکن پارلیمان سنتوش کمار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ پروگرام آنے والی نسلوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ یہ 160 ملین صرف پودے نہیں ہیں، یہ قابل تعریف بات ہے کہ مستقبل میں ایمیزون جنگل کی طرح ہمیں بھی اس سے ایک خوشحال جنگل ملے گا۔ اس لیے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیں اور اس میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔