ممبئی: مہاراشٹر پولیس نے سپراسٹار سلمان خان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو مہاراشٹر حکومت نے وائی پلس سیکورٹی کور دیا ہے۔ اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی کئی بار دھمکی دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ اس گینگ پر مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔اب مہاراشٹر حکومت نے اداکار کے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی سیکورٹی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح اداکار اکشے کمار اور اونپم کھیر کو بھی سیکیورٹی کور دیا گیا ہے۔Salman Khan gets Y+ security
حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان لارنس بشنوئی گینگ کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس گینگ کے اراکین قتل کو انجام دینے کے لیے اداکار کے فارم ہاؤس کے باہر بھی کھڑے تھے۔ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو رواں سال جون میں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔ خط میں سلمان اور سلیم کو موسے والا کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی کے گینگ کے متعدد غنڈوں کو گرفتار کیا، جن میں سے کئی نے سلمان کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کیا۔