اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Completes 34 Years in Bollywood: بالی ووڈ میں سلمان خان کے 34 سال مکمل - سلمان کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان

فلم انڈسٹری میں 34 سال مکمل کرنے کی خوشی میں سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ' کسی کا بھائی۔۔ کسی کی جان' کا اعلان کیا ہے۔ سپراسٹار کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی مسلسل محبت اور حمایت کےلیے شکر گزار ہیں۔Salman Khan completes 34 years in Bollywood

بالی ووڈ میں سلمان خان کے 34 سال مکمل، اداکار نے اپنی آئندہ فلم کا اعلان کیا
بالی ووڈ میں سلمان خان کے 34 سال مکمل، اداکار نے اپنی آئندہ فلم کا اعلان کیا

By

Published : Aug 27, 2022, 9:47 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ہندوستانی سنیما میں تین دہائیاں مکمل کرنے کی خوشی میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اپنی اگلی فلم 'کسی کا بھائی... کسی کی جان' کا اعلان کیا۔ سلمان نے اپنی اداکاری کا آغاز 26 اگست 1988 کو بیوی ہو تو ایسی سے کیا۔ جب کہ اس فلم میں سلمان مختصر کردار میں نظر آئے تھےتھا۔ سال 1989 مٰیں ریلیز ہوئی فلم 'میں نے پیار کیا' سے انہوں نے اصل شناخت حاصل کی تھی۔Salman Khan completes 34 years in Bollywood

فلم انڈسٹری میں34 سال کے طویل سفر کے دوران اداکار نے پریم، سمیر، رادھے اور چلبل پانڈے جیسے مزدار کردار ادا کیے۔ سلمان کے مداحوں نے جمعہ کے روز سوشل میڈٰیا پر اداکار کے 34 سال مکمل ہونے کی خوشی پر '34 ائیرس آف سلمان خان ایرا' کا ہیش ٹیگ خوب ٹرینڈ کیا۔ وہیں سپراسٹار نے بھی سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کر اظہار تشکر کی۔ Salman New Film Kisi ka Bhai kisi Ka Jaan

سلمان خان نے اس موقع پر اپنی آئندہ فلم سے متعلق ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کرنے کے علاوہ ایک پوسٹ بھی لکھا۔ اس پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ ' 34 سال پہلے اور اب 34 سال بعد بھی میری زندگی کا سفر صرف دو الفاظ 'تھینک یو' سے شروع ہوا تھا۔ پہلے بھی میرے ساتھ رہنے کا شکریہ اور اب بھی میرے ساتھ رہنے کا شکریہ'۔

سپر اسٹار کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو کا آغاز اظہار تشکر سے سے ہوتا ہے۔ وہ اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی مسلسل محبت اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔ سلمان نے ویڈیو کے آخر میں اپنے منفرد انداز میں فلم کے عنوان بتایا 'کسی کا بھائی.. کسی کی جان'۔

جیسے ہی ویڈیو میں موجود ٹیکسٹ ختم ہوتا ہے ویسے ہی ویڈیو میں اداکار کی نئی فلم کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے فلم سے اداکار کا پہلا لک بھی سامنے آگیا ہے۔ اپنی آئندہ فلم 'کسی کا بھائی۔۔ کسی کی جان' میں سلمان لمبے بالوں میں نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details