ممبئی (مہاراشٹر): سپر اسٹار سلمان خان نے پیر کو کہا کہ جنوبی سنیما کی فلمیں "واقعی اچھا" کر رہی ہیں اور اگرچہ ہر فنکار ایک اچھی فلم بنانا چاہتا ہے، لیکن ایسا کوئی فارمولا نہیں ہے جو باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت دے سکے۔ خان حال ہی میں کنڑ اسٹار کِچھا سدیپ کی آنے والی کنڑ ایکشن ایڈونچر فلم وکرانت رونا کا ہندی ورژن پیش کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔Vikrant Rona Trailer Launch
فلم کی ایک خصوصی تقریب میں خان نے کاسٹ کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر خان نے کہا کہ 'میں بھی فلم پیش کر رہا ہوں! مجھے یہ (پروموشن) کرنا ہے، میں خسارے میں نہیں جانا چاہتا... ساؤتھ کی فلمیں واقعی اچھا کام کر رہی ہیں۔'
وہیں 56 سالہ اداکار کا یہ بھی خیال ہے کہ کامیاب فلمیں دینے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب کوشش کرتے ہیں کہ ہم بہترین فلم بنائیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سب تک پہنچے۔ کبھی یہ کام کرتی ہے، کبھی نہیں ہوتی۔ اس کا کوئی فارمولہ نہیں ہے کہ کوئی چیز 100 فیصد کام کرے گی۔'
حالیہ دنوں میں، تیلگو اداکار پشپا - دی رائز، آر آر آر اور یش کی کے جی ایف چیپٹر 2 جیسی فلمیں انڈسٹری کی سب سے بڑی ہٹ فلمیں بن کر ابھری ہیں، جب ہ بالی ووڈ کی کئی فلمیں ناکام رہی ہیں۔ ہندی فلم انڈسٹری نے اس سال صرف گنگوبائی کاٹھیاواڑی، دی کشمیر فائلز اور بھول بھولیا 2 جیسی کامیاب فلمیں دی ہے۔
اس موضوع پر کنڑ سپراسٹار سدیپ نے کہا کہ 'وہ جنوبی فلموں کی کامیابی کو "عام" نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اگر بالی ووڈ میں اچھا کام نہیں ہوتا تو یہ انڈسٹری اتنے دن تک ٹک نہیں پاتی'۔ ایک سال میں بہت سی فلمیں بنتی ہیں، ہر فلم اچھا نہیں کرتی ہے۔ کچھ فلمیں اچھا کرتی ہیں اور کچھ نہیں کرتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم یہ کہنا شروع کردیں کہ یہ(انڈسٹری) دوسرے پر حاوی ہے۔ ہرچیز کا وقت مقرر ہوتا ہے۔ اگر ہندی فلم انڈسٹری اچھی فلمیں نہیں کر رہی ہوتی تو ان کے پاس اچھے لوگ بھی نہیں ہوتے اور یہ اتنے برستوں تک نہیں چل پاتی'۔