اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Salman Khan New Film: کبھی عید کبھی دیوالی نہیں بلکہ سلمان خان کی آئندہ فلم کا نام یہ ہے، فلم کا ٹیزر جاری - سلمان خان کی فلم ٹائٹل تبدیل

جس فلم کو اب تک 'کبھی عید کبھی دیوالی' اور 'بھائی جان 'کہا جا رہا تھا۔ سلمان نے اب ایک ٹیزر شیئر کر اپنی آئندہ فلم کا نیا ٹائٹل مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔ اس فلم کا نام 'کسی کا بھائی، کسی کی جان' ہے۔Salman Khan New Film

کبھی عید کبھی دیوالی نہیں بلکہ سلمان خان کی آئندہ فلم کا نام یہ ہے، فلم کا ٹیزر جاری
کبھی عید کبھی دیوالی نہیں بلکہ سلمان خان کی آئندہ فلم کا نام یہ ہے، فلم کا ٹیزر جاری

By

Published : Sep 5, 2022, 12:08 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کے ٹائٹل کا اعلان کردیا۔ جس فلم کو اب تک کبھی عید کبھی دیوالی اور بھائی جان کہا جا رہا تھا، اس کا نام 'کسی کا بھائی، کسی کی جان' ہے۔ سلمان خان نے اپنی آئندہ کا ٹیزر جاری کر سب کچھ واضح کردیا ہے۔ اس ٹیزر میں سلمان دمدار نظر آرہے ہیں۔Salman Khan New Film

سلمان نے اب سب کچھ صاف کر دیا ہے۔ فلم کے نام کا نیا ٹائٹل اب 'کسی کا بھائی، کسی کی جان' ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے ٹیزر بھی جاری کیا ہے، جس میں دونوں بھائی مضبوط نظر آ رہے ہیں۔ Kisi ka Bhai Kisi ki Jaan

اس ٹیزر سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ فلم میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ ساؤتھ اداکار وینکٹیش، شہناز گل، پلک تیواری، پنجابی گلوکار اور اداکار جسی گل اور سدھارتھ نگم جیسے اداکار اہم کرداروں میں ہوں گے۔ فلم کی ہدایات فرہاد سمجی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل سلمان خان نے بالی ووڈ میں 34 سال مکمل ہونے پر اس فلم کی ایک جھلک شیئر کی تھی۔ اب سلمان نے مداحوں کی الجھن کو دور کرتے ہوئے اپنی نئی فلم سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اب فلم کی مکمل اسٹار کاسٹ سامنے آگئی ہے۔

'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے علاوہ سلمان فلم 'ٹائیگ-3' کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ 'ٹائیگر-3' میں سلمان اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار نظر آئے گی۔ 'ٹائیگر 3' کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Completes 34 Years in Bollywood: بالی ووڈ میں سلمان خان کے 34 سال مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details