حیدرآباد: پورا ملک اس وقت 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، وہیں اس درمیان سلمان خان نے اپنی آئندہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر مداحوں کی خوشی دوگنی کردی ہے۔ دراصل سلمان خان نے اپنی فلم ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس خبر کے بعد شائقین کو اب فلم کے لیے زیادہ انتظار نہٰں کرنا پڑے گا۔ سلمان نے مداحوں کو تحفہ دینے کے لیے اس خاص دن کا انتخاب کیا ہے کیونکہ اداکار اپنی فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے دس سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔Tiger 3 Got Release Date
آپ کو بتا دیں کہ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں فلموں ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کے کلپس دکھائے گئے ہیں۔