اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

KKBKJ trailer release date سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر اس دن ریلیز ہوگا - کسی کا بھائی کسی کی جان ٹریلر ریلیز

سلمان خان نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ان کی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز ہوگا۔ سپراسٹار نے فلم سے اپنی ایک موشن پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا اور ساتھ میں اپنی ورک آؤٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر اس دن ریلیز ہوگا
سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر اس دن ریلیز ہوگا

By

Published : Apr 7, 2023, 7:37 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ آج سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلم کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز ہوگا۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ فلم 21 اپریل کو ریلیز ہوگی۔KKBKJ trailer release date

فلم میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش، شہناز گل، راگھو جوئیل، جسی گل، بھومیکا چاولہ، سدھارتھ نگم اور پلک تیواری بھی ہیں۔ فلم کے ٹیزر اور گانوں نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب سلمان خان کے مداح ٹریلر اور فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے قبل کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فلم کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا، اور بالآخر سپر اسٹار نے آج اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔

ان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'موشن پوسٹر شاندار ہے بھائی جان'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'سلمان بھائی جمعہ مبارک اور اس فلم کیلیئے میں بہت پرجوش ہوں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'آل ٹائم بلاک بسٹر کسی کا بھائی کسی کی جان اور سلمان خان بالی ووڈ کے ہینڈسم ہنک'۔

واضح رہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جنوری میں سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد فلم کے گانے ریلیز کیے گئے اور اب بالآخر 10 اپریل کو ٹریلر لانچ ہونے والا ہے۔سلمان خان کے مداح بہت پرجوش ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو چار سال کے وقفے کے بعد عید پر بڑی اسکرین پر دیکھنے جا رہے ہیں۔ مرکزی کردار کے طور پر ان کی آخری تھیٹر ریلیز بھارت تھی۔ کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:KKBKKJ song Yentamma out: سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے آئندہ گانا 'ینٹما' میں رام چرن کی انٹری

ABOUT THE AUTHOR

...view details