ممبئی: کسی کا بھائی کسی کی جان کے میکرز نے ہفتہ کے روز فلم کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹر میں فلم کی مرکزی جوڑی سلمان خان اور پوجا ہیگڑے ایک ساتھ رومانوی انداز میں پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر میں دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے لکھا کہ جب پیار حاوی ہوجائے! کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز ہوگا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو سلمان خان نے فلم کا ایک موشن پوسٹر شیئر کیا تھا اور بتایا تھا کہ فلم پوسٹر 10 اپریل کو ریلیز ہوگا۔ انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا تھا ' ایکشن خطرناک ہونے والا ہے۔ دھماکے دار انٹری کے ساتھ آرہا ہے کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر 10 اپریل کو'۔