حیدرآباد: بالی ووڈ کے 'دبنگ خان' سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم 'ٹائیگر 3' کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ میکرز نے فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ پہلے یہ فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہونی تھی۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اب یہ فلم عید (2023) کے موقع پر ریلیز نہیں ہوگی۔ Tiger 3 Release Date
سلمان خان کے مطابق اب یہ فلم 2023 کی عید کے موقع پر نہیں بلکہ دیوالی 2023 کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل ٹائیگر 3 اگلے سال عید پر ریلیز ہونے والی تھی۔ فلم کے حوالے سے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا تھا لیکن اب شائقین کو عید کا نہیں بلکہ اگلی دیوالی تک فلم کا انتظار کرنا ہوگا۔