حیدرآباد (تلنگانہ):تیلگو فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ سائی پلوی، جو ان دنوں اپنی آئندہ فلم ویراتا پروم کی تشہیر میں مصروف ہیں، بے باکی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی آئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے ایک انٹرویو نے سوشل میڈیا میں ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ وائرل ہورہی اس ویڈیو میں اداکارہ مذہبی تنازعہ اور تشدد پر اپنے رائے کا اظہار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سائی اپنی آئندہ فلم ویراتا پروم کی تشہیر کے سلسلے میں تیلگو ویب سائٹ سے بات چیت کی۔ Sai Pallavi on Religious Conflict
اس پروموشنل انٹرویو کے درمیان فلم میں نکسل کا کردار ادا کرنے والی سائی پلوی نے کہا کہ ' ہر شخص کا نقطہ نظر اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ وہ کس ماحول سے آیا ہے۔ تشدد کے تصور کو سمجھنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ ہمارے لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے۔ کیا صحیح ہے اور کیا غلط'۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ' اس وقت وہ (نکسلی) سوچتے تھے کہ انہیں تشدد سے ہی انصاف مل سکتا ہے۔ یہ بہت پہلے ماضی کی بات ہے۔ ہمارا نقطہ نظر مختلف ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے لوگ بھارتی سیکورٹی فورسز کو دہشت گرد سمجھتے ہیں اور ہم ایسا ہی کچھ پاکستانی افواج کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آیا یہ (نکسلی تحریک) صحیح ہے یا غلط۔ یہ اس وقت کے حالات پر منحصر کرتا ہے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ان کے حالات کے مطابق تشدد ہی واحد راستہ ہے'۔
سائی نے یہ بھی کہا کہ ' وہ بائیں بازو اور دائیں بازو سے قطع نظر مظلموں کی حفاظت پر یقین رکھتی ہیں'۔ میری پرورش ایک غیر جانبدارانہ ماحول میں ہوئی ہے۔ میں نے بائیں بازو اور دائیں بازو کے بارے میں سنا ہے لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے'۔