اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Hrithik Roshan Shares Saba Azad Pic: پہلی بار صبا آزاد کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریتک روشن ہوئے ٹرول - ریتک روشن ٹرول ہوئے

ریتک روشن نے صبا آزاد کے ساتھ ایک پرانی سیفلی شیئر کی ہے، یہ تصویر ان کی لندن میں گزاری گئی چھٹیوں کی ہیں۔ ریتک روشن کی جانب سے پہلی بار صبا آزاد کے ساتھ شیئر کی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔Hrithik Roshan Shares Saba Azad Pic

پہلی بار صبا آزاد کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریتک روشن ہوئے ٹرول
پہلی بار صبا آزاد کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریتک روشن ہوئے ٹرول

By

Published : Oct 14, 2022, 5:11 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے خوبصورت لمحوں کو یاد کرتے ہوئے لندن میں گزاری گئی چھٹیوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ریتک رواں سال گرمی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لندن گئے ہوئے تھی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی گرل فرینڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ اس تصویر نے نئے ٹرولز کو مدعو کردیا ہے۔Hrithik Roshan Shares Saba Azad Pic

صبا سفید لباس اور جوتے میں پیاری لگ رہی تھی۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'بینچ میں بیٹھی لڑکی۔ گرمی کا موسم 2022۔ وان گوگ کا تجربہ'۔ریتک کے ذریعہ لی گئی اس سیلفی میں صبا کو ایک بینچ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے وہیں ریتک کو صبا کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صبا نے بھی ریتک کے اس پوسٹ کو لائک کیا ہے اور اس پر تبصرہ کیا ہے۔

ریتک کے ذریعہ شیئر کی گئی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔ریتک کی جانب سے مذکورہ تصویر پوسٹ کرنے کے بعد ایک صارف نے صبا کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ' کیا آپ ریتک کی بیٹی ہیں؟ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ' لیکن یہ ہے کون ؟۔ وہیں ایک سوشل میڈیا صارفین نے ریتک کی سابق اہلیہ سوزین خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کیا آپ بھی وہاں ہو'۔

وہیں ان ٹرول کے درمیان کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ریتک اور صبا کی جوڑی کی تعریف کی۔ ان میں نئی نویلی دلہن ریچا چڈھا بھی ہیں جنہوں نے جوڑے کو ڈھیر سارا پیار دیا۔

ریتک اور صبا کے تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں کو فروری میں ایک ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا تھا۔ بعد میں صبا نے ریتک کی فیملی سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ افواہیں اس وقت سچ ہوئی تھیں جب دونوں کو کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ تقریب میں ہاتھوں میں ہاتھ تھامے شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ریتک روشن کو آخری بار فلم وکرم ویدھا میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے بھی اہم کردار میں تھے۔ ان کی آئندہ فلم فائٹر ہے جس میں وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:Saba Azad Reviews Vikram Vedha صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details