ممبئی: ریتک روشن کو اپنے بچوں اور اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ گزشتہ ہفتے ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جب وہ کرسمس کی چھٹیوں کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ ریتک کے مداحوں میں یہ جاننے کی بے چینی تھی کہ وہ صبا کے ساتھ کہاں جا رہے ہیں اب اتوار کی رات ریتک نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی ہے حالانکہ اداکار نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ وہ صبا کے ساتھ گھومنے کے لیے کہاں گئے ہیں۔Saba Azad celebrates Christmas
انسٹاگرام پر ریتک نے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'میری کرسمس خوبصورت لوگ'۔ اس تصویر میں ریتک کو اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد، اپنے دونوں بیٹے ریحان اور ردان اور اپنے کزن پشمینہ اور ایشان روشن کے ساتھ کسی سرد مقام پر پوز دیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کے فورا بعد ہی مداحوں نے ان کی کمینٹ سیکشن کو اپنے پیارے تبصروں سے بھردیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' آپ کو اور آپ کے خاندان کو کرسمس مبارک ہو'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' کتنی خوبصورت فیملی فوٹو ہے۔۔بارش میں گانے کے بجائے۔۔ برف میں گاؤ'۔