واشنگٹن: فلم 'آر آر آر' نے ایک بار پھر بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ کریٹکس چوائس اور گولڈن گلوب ایوارڈز جیتنے کے بعد آر آر آر نے اب ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن فلم ایوارڈز میں ٹام کروز کی فلم 'ٹاپ گن: میورک' کو شکست دے دی ہے۔ فلم کو بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں آر آر آر نے بہترین گانا، بہترین بین الاقوامی فلم اور بہترین اسٹنٹ کے زمرے میں بھی تین ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ Hollywood Critics Association Award
فلم کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے ٹیم کی جانب سے ایوارڈ کو قبول کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ مجھے بیک اسٹیج جاکر چیک کرنے کی ضرورت ہے... مجھے لگتا ہے کہ میرے پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس دوسرے ایوارڈ کے ساتھ! آپ کا بہت بہت شکریہ۔ یہ بہت معنی رکھتا ہے! میں الفاظ میں یہ ظاہر نہیں کرسکتا کہ یہ میرے لیے کتنا اہم ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ بہترین ایکشن فلم ایوارڈ ہے۔ ہم نے بہترین اسٹنٹ کا ایوارڈ جیتا، لیکن شاید بہترین اسٹنٹ کا ایوارڈ بہترین اسٹنٹ کوریوگرافر کے لیے ہے اور میں واقعی چاہتا ہوں کہ اسٹنٹ کوریوگرافرز یہاں رہیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ ٹیم ہے جو اتنی سخت محنت کرتی ہے اور اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتی ہے تاکہ ہمیں تفریح فراہم کرسکے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اس موقعے پر ان تمام بڑے ایوارڈ منتظمین سے اسٹنٹ کوریوگرافرز کے لیے ایک خاص زمرہ بنانے کے لیے کہوں کیونکہ اسٹنٹ کوریوگرافرز واقعی میں اس کے مستحق ہیں! یہ نہ صرف میرے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں، جو ہم سب کو تفریح فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ ان تمام اسٹنٹ کوریوگرافروں کے لیے ہے'۔