نئی دہلی: ایس ایس راجامولی کی پیریڈ ایکشن فلم آر آر آر نے آئندہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے دو زمروں 'بہترین غیر انگریزی فلم' اور 'بہترین آریجینل گانا' میں نامزدگی مل گئی ہے۔ راجامولی نے فلم کو نامزد کرنے پر ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے)، جو گولڈن گلوب ایوارڈز کا انعقاد کرتی ہے، کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایچ ایف پی اے نے آر آر آر کو بہترین غیر انگریز فلم اور بہترین اوریجنل گانا۔ موشن پکچر کے زمروں میں نامزد کیا ہے۔ انہوں نے پیر کی شام گولڈن گلوبز کی آفیشل ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا۔ فلم آر آر آر کی کہانی دو بھارتی انقلابیوں الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کے ارد گرد گھومتی ہے۔ حالانکہ فلم کی کہانی خیالی اور افسانوی ہے۔ RRR Nominated for Golden Globe
فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے مرکزی کردار ادا کیا، یہ فلم مارچ میں دنیا بھر میں پانچ زبانوں - تیلگو، تمل، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں ریلیز ہوئی۔ اس میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں فلم آر آر آر کا مقابلہ کوریائی فلم 'ڈزیزن ٹو لیو'، جرمن فلم آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، آرجینٹینائی فلم ارجینٹنا 1985 اور فرانسیسی ڈچ فلم کلوز سے ہے۔ ان پانچوں فلم کو گولڈن فلم کے بہترین فلم ۔ غیر انگریزی فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس زمرہ کو عمومی طور پر غیر ملکی زبان کی فلم زمرہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
وہیں فلم کے تیلگو گانے 'ناٹو ناٹو' کو گولڈن گلوب کے آریجنل گانے۔ موشن پکچر کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس گانے کو میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیراوانی نے کمپوز کیا ہے اور فلم کے لیے اسے کالا بھیروا اور راہل سپلی گنج نے لکھا ہے۔ راجامولی نے ٹویٹر پر فلم کو دو زمروں میں نامزد کرنے کے لیے جیوری کے تئیں اظہار تشکر کیا اور فلم کی حمایت کرنے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ فلمساز لکھتے ہیں کہ ' آر آر آر فلم کو دو زمروں میں نامزد کرنے پر گولڈن گلوبل کے جیوری کا شکریہ۔ پوری ٹیم کو مبارکباد۔۔ آپ کی غیر مشروط محبت اور حمایت کے لیے تمام مداحوں اور شائقین کا شکریہ'۔
وہیں آر آر آر کے آفیشل ٹویٹر پیچ پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں فلم میکرز نے کہا کہ ' ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہور ہی ہے کہ آر آر آر فلم نے غیر انگریزن زبان کی بہترین فلم کے زمرے اور بہترین آریجنل گانے کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے'۔ فلم کے مرکزی اداکار بھی اس خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں دو نامزدگیاں ملی ہے۔ اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'خوشی ہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں آر آر آر فلم کو دو زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔۔ ہم سب کو مبارک ہو۔۔ میں منتظر ہوں'۔