فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو نے آسکر میں بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈ لینے کے بعد ایم ایم کیروانی بے حد خوش نظر آئے کیونکہ ان کے اس گانے نے آسکر ایوارڈ جیت کر بھارت کے لوگوں میں مسکراہٹ و خوشی بکھیر دی ہے۔ کیروانی نے کہا کہ 'اس گانے کو جیتنا ہی تھا اور اس وجہ سے ابھی میں دنیا کی بلندیوں کو چھو رہا ہوں'۔ MM Keervani on winning Oscar
ایس ایس راجامولی کے فلم کے گانے ناٹو ناٹو کو پلے بیک گلوکار کال بھیروا اور راہل سپلی گنج نے آسکر اسٹیج پر ایک ڈانس گروپ کے ساتھ پرفارم کیا۔ اس پرفارمنس کے بعدہ آریجنل گانے کے آسکر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایم ایم کیروانی اور نغمہ نگار چندر بوس کو دیا گیا۔
کیروانی نے ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں 'مشہور امریکی گلوکار جوڑی کارپینٹر کے گانے ٹاپ آف دی ورلڈ کو اپنے انداز میں گایا۔ میوزک کمپوزر نے یہ بھی بتایا کہ آسکر جیتنے پر انہیں کیسا محسوس ہورہا ہے۔