حیدرآباد: جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی فلم 'آر آر آر' کو 20 مئی کو زی 5 پر ریلیز کردیا جائے گا۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے باکس آفس پر اپنی کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ اب فلم باکس آفس پر زبردست کمائی کرنے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ حالانکہ فلم کے پروڈیوسرز نے آر آر آر کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی تفصیلات کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے لیکن امید ہے کہ وہ جلد ہی اس باضابطہ طور پر اعلان کردیں گے۔ RRR OTT Release
مزید پڑھیں: