اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone in Singham Again سنگھم اگین میں دییپکا پڈوکون خاتون پولیس کا کردار ادا کریں گی، روہت شیٹی نے تصدیق کی - اجے دیوگن کے ساتھ دیپیکا کی پہلی فلم

ایکشن فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹی نے اپنی آئندہ فلم 'سنگھم اگین' کا اعلان کردیا ہے اور یہ بھی خوشخبری دی ہے کہ دیپیکا پڈوکون فلم میں خاتون پولیس کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔Deepika Padukone in Singham Again

سنگھم اگین میں دییپکا پڈوکون خاتون پولیس کا کردار ادا کریں گی
سنگھم اگین میں دییپکا پڈوکون خاتون پولیس کا کردار ادا کریں گی

By

Published : Dec 8, 2022, 4:20 PM IST

حیدرآباد: ایکشن فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹی نے اپنی فلم 'سنگھم' فرنچائز کے تیسرے حصے کا اعلان کردیا ہے۔ روہت شیٹی نے اپنی آئندہ فلم 'سنگھم اگین' یا 'سنگھم 3' کا اعلان کرکے مداحوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ دیپیکا پڈوکون اب اجے دیوگن کی فلم میں انٹری کرچکی ہیں۔ روہت شیٹی نے اپنی فلم سرکس کے پہلے گانے'کرنٹ لگا رے' کے لانچ کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا۔ ممبئی میں منعقدہ اس گانے کی لانچنگ تقریب میں دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ اور روہت شیٹھی کے ساتھ پہنچیں۔Deepika Padukone in Singham Again

اب دیپیکا پڈوکون ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم میں ایکشن اوتار میں نظر آئیں گی۔ اجے دیوگن فلم ’بھولا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اس فلم پر کام شروع کریں گے۔ فلم ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایک ٹویٹ کے زریعہ سنگھم اگین کے کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون کے شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔کرنٹ لگا کے سیٹ سے دیپیکا اور روہت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'یہ آفیشیل ہے، روہت شیٹی ۔۔ دیپیکا پڈوکون سنگھم اگین میں ہوں گی۔ روہت شیٹی نے لیڈی سنگھم کا اعلان کردیا ہے ۔۔ دیپیکا پڈوکوں سنگھم اگین کا حصہ ہوں گی۔ جو روہت شیٹی کی مشہور پولیس یونیورس کی پہلی خاتون پولیس ہوں گی'۔ ایک ٹویٹ کے ذریعے انہون نے یہ بھی بتایا ہے کہ بطور ہدایتکار اجے اپنی اگلی فلم 'بھولا' کو مکمل کرنے کے بعد سنگھم اگین کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

اس کے بعد انہوں نے جمعرات میں گانے کی لانچ تقریب سے دیپیکا اور روہت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اجے دیوگن پہلی بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے'۔

واضح رہے کہ روہت شیٹی نے پولیس پر مبنی فلم سنگھ کو سال 2011 میں ریلیز کیا تھا اور اس کے بعد سال 2014 میں ان کی سنگھم رٹرنز آئی تھی۔ سال 2018 میں ان کی ایک اور پولیس پر مبنی فلم سمبا نظر آئی تھی جس میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ اہم کردار میں تھے۔ سال 2021 میں انہوں نے سوریہ ونشی ریلیز کی تھی جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف اہم کردار میں تھے۔

مزید پڑھیں: Current Laga Re Song Out: فلم سرکس کا پہلا نغمہ 'کرنٹ لگا رے' ریلیز، رنویر سنگھ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون ٹھمکے لگاتی نظر آئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details