حیدرآباد: رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ کی بہت سے انتظار کی جانے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ چھ سال سے زیادہ عرصے کے بعد کرن جوہر اس فیملی انٹرٹینر کے ساتھ ہدایت کار کی کرسی پر واپس آئے ہیں۔ اگرچہ یہ فلم ساؤتھ کے سپر اسٹار پون کلیان کی فلم برو کے ساتھ مقابلہ کرتی نظر آئے گی۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani
ٹریلر کو مثبت ردعمل ملنے کے بعد شائقین فلم دیکھنے کے لیے سنیماگھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین نے فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے ٹویٹر کا رخ کیا ہے۔ اگر آپ فلم دیکھنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو سوشل میڈیا پر سامنے آئے یہ جائزے آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ فلم باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دے گی۔ فلم دیکھنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ ' یہ فلم آپ کو ہنسائے گی، رونے پر مجبور کرے گی اور فلم میں وہ تمام چیز ہے جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی ہمیں ایک جذباتی سفر پر لے لے جائے گی'۔
ایک اور نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'رنویر اور عالیہ کی اسکرین پر کیمسٹری ایک جادو کی طرح ہے!'۔ تاہم، اس سے اختلاف کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف، جس نے فلم کو ناپسند کیا، نے لکھا کہ 'بکواس فلم عالیہ ہمیشہ کی طرح اوور ایکٹنگ کرتی ہے اور رنویر سنگھ کے بارے میں کیا کہوں۔ مہربانی کرکے اپنے پیسے ضائع مت کریں اور یہ کچرا فلم دیکھیں'۔
فلم کی کہانی عالیہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک بنگالی لڑکی کا کردار ادا کرتی ہیں اور رنویر جو کہ پنجابی ہے۔ فلم میں دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوجاتا ہے لیکن ان کے گھر والے ان کی شادی کی مخالفت کرتے ہیں۔ راکی جس کا کردار رنویر نے ادا کیا اور رانی جس کا کردار عالیہ نے ادا کیا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایک دوسرے کے گھر میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن، اور شبانہ اعظمی اہم کردار میں ہیں۔ گلی بوائے کی کامیابی کے بعد یہ فلم رنویر اور عالیہ کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔
مزید پڑھیں: Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تعریف کی