اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 50 کروڑ کے کلب میں داخل - راکی اور رانی کی باکس آفس کمائی

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی اپنی ریلیز کے چوتھے دن 50 کروڑ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ جانیے کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی رومانوی ڈرامے نے چوتھے دن کتنی کمائی کی۔

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 50 کروڑ کے کلب میں داخل
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 50 کروڑ کے کلب میں داخل

By

Published : Aug 1, 2023, 12:41 PM IST

حیدرآباد: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی حالیہ ریلیز فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے چار دنوں میں ہی 50 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ پہلے ہفتے کے آخر میں متاثر کن کاروبار کرنے کے بعد پیر کے روز فلم کی باکس آفس کمائی میں گرواٹ دیکھی گئی ہے، جوکہ زیادہ تر فلموں کے لیے معمولی بات ہے۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office

انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے ابتدائی اندازوں کے مطابق راکی اور رانی کی پریم کہانی نے چوتھے دن 7.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے بھارت میں ریلیز کے پہلے دن 11.1 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور دوسرے دن فلم نے 16.05 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ وہیں عالیہ اور رنویر کی فلم نے اتوار کے روز 18.75 کروڑ روپے کی کمائی کی جو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔ اپنی ریلیز کے چار دنوں کے اندر راکی اور رانی کی پریم کہانی نے بھارت میں 53.40 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے۔ فلم کی ہندی مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 18.02 فیصد قبضہ تھا۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک ایسے وقت میں سنیما گھروں کی رونق بنی ہے جہاں اس کا باکس آفس پر کسی بھی دیگر ہندی فلم سے مقابلہ نہیں ہے۔ تاہم فلم کو شائقین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے اوپن ہائیمر اور باربی جیسی بالی ووڈ فلموں سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ 178 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی راکی اور رانی کی پریم کہانی کو 2300 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔ بھارت میں یہ 2000 اسکرینز پر ریلیز ہوئی ہے اور بیرون ملک میں تین سو اسکرین پر ریلیز ہوئی ہے۔

عالیہ اور رنویر کے علاوہ، کرن کی فلم میں دھرمیندر، جیا بچن، اور شبانہ اعظمی جیسے تجربہ کار بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ جہاں یہ سات سال بعد کرن جوہر کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہوگی ہے وہیں یہ فلم 2019 میں ریلیز ہوئی فلم گلی بوائے کے بعد عالیہ اور رنویر کی ایک ساتھ دوسری فلم بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt Post: راکی اور رانی کی پریم کہانی کو پیار ملنے پر عالیہ بھٹ کا اظہار تشکر

ABOUT THE AUTHOR

...view details