حیدرآباد: کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے اپنے ابتدائی ہفتے کے آخر میں گھریلو باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فلم نےاتوار کو 19 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔ فیملی انٹرٹینر فلم جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جمعہ کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔Rocky aur Rani Kii Prem Kahaani box office collection
Sacnilk.com کے مطابق راکی اور رانی کی پریم کہانی نے ریلیز کے اپنے تیسرے دن بھارت میں 19 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن فلم نے 11.1 کروڑ روپے اور دوسرے دن 16.05 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم نے اب 3 دن میں کل 46 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ دھرما پروڈکشنز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم کی باکس آفس کمائی کے حوالے سے ایک پوسٹ کیا اور لکھا کہ' محبت کا جشن باکس آفس پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے آپ کے پیار کو روکا نہیں جاسکتا'۔