اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Rishab Shetty's Film Kantara: رشبھ شیٹی کی فلم 'کانتارا' سب سے زیادہ ریٹنگ پانے والی بھارتی فلم بنی - کنتارا کی باکس آفس کمائی

رشبھ شیٹی کی 'کانتارا' سب سے زیادہ ریٹنگ پانے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ کانتارا فلم نے کے جی ایف 2 اور آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔Rishab Shetty's Film Kantara

رشبھ شیٹی کی فلم 'کانتارا' سب سے زیادہ ریٹنگ پانے والی بھارتی فلم بنی
رشبھ شیٹی کی فلم 'کانتارا' سب سے زیادہ ریٹنگ پانے والی بھارتی فلم بنی

By

Published : Oct 15, 2022, 3:09 PM IST

ممبئی اداکار اور فلمساز رشبھ شیٹی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنڑ فلم 'کانتارا' نے یش کی فلم 'کے جی ایف 2' کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ فلم آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ ریٹیڈ بھارتی فلم بن گئی ہے۔ وجے کیراگندور کی پروڈیوس کردہ فلم نے 30 ستمبر کو ریلیز ہوتے ہی کرناٹک میں دھوم مچا دی تھی وہیں اب جمعہ کے روز فلم کو ہندی زبان میں ریلیز کیے جانے کے بعد اسے شائقین کی جانب سے بے حد پیار مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ فلم میں ادکاری کرنے کے ساتھ رشبھ نے فلم کی کہانی اور ہدایتکاری کے فرائض خود انجام دیے ہیں۔Rishab Shetty's Film Kantara

ہندی میں ریلیز ہونے کے بعد فلم نے باکس آفس پر دھماکہ دار کمائی کی ہے۔ وہیں فلم کو آئی ایم ڈی بی پر بھی زبردست ریٹنگ مل رہی ہے۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق فلم کو 10 میں سے 9.5 ریٹنگ ملی ہے۔ یش کی فلم 'کے جی ایف 2' کو 8.4 اور 'آر آر آر ' کو 8.0 ریٹنگ ملی۔ جس سے واضح ہوگیا ہے کہ رواں سال ساؤتھ فلم انڈسٹری کی جانب سے بہترین فلمیں بھارتی سنیما کو ملی ہے۔

فلمی ناقدین کی جانب سے کانتارا کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور فلم کو باکس آفس پر بھی زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ فلم کا ہندی ڈب ورژن 14 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا ہے اور آج فلم کا تیلگو ورژن 15 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔ ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ اداکار دھنش نے بھی سوشل میڈیا پر فلم 'کنتارا' کی تعریف کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details