حیدرآباد: کنڑ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم 'کنتارا' کو او ٹی ٹی پر دیکھنے کا انتظار اب ختم ہوچکا ہے۔ کنڑ اداکار رشبھ شیٹی کی اداکاری اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کنتارا'، جس نے اپنی کہانی اور زبردست اداکاری سے سب کو حیران کر دیا، اب او ٹی ٹی پر نشر ہونے جا رہی ہے۔ صرف 20 کروڑ کے معمولی بجٹ میں بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ یہی نہیں، 'کنتارا' نے گھریلو باکس آفس پر کمائی کے معاملے میں راکنگ اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف 2' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ Kantara OTT Release Date
تھرلر فلم 'کنتارا' آج 24 نومبر کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پر صرف چار زبانوں تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں دستیاب ہوگی۔ ایسے میں ہندی سمجھنے والے ناظرین کو کنتارا کو دیکھنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ایمیزون پرائم پر سٹریم ہونے والی فلم 'کنتارا' نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے 240 ممالک میں اسٹریم کی جائے گی۔ اس فلم کو اداکار اور ہدایت کار رشبھ شیٹی نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ہومبلے فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم 'کے جی ایف' کے دونوں پارٹ بھی اسی بینر کے تحت فلمائی گئی ہے