اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Announces Pregnancy: عالیہ بھٹ کی نند نے اداکارہ کو ماں بننے کی خبر پر مبارکباد دی - عالیہ بھٹ کی نند

عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خوشخبری آنے کے بعد سے چہار جانب خوشی کا ماحول ہیں۔ اس درمیان اداکارہ کی نند اور رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور نے بھائی اور بھابھی کے نام ایک خاص پوسٹ شیئر کی ہے۔Alia Bhatt Announces Pregnancy

عالیہ بھٹ کی نند نے اداکارہ کو ماں بننے کو خوب مبارکباد دی
عالیہ بھٹ کی نند نے اداکارہ کو ماں بننے کو خوب مبارکباد دی

By

Published : Jun 27, 2022, 1:43 PM IST

حیدرآباد: بی ٹاؤن سے پیر (27 جون) کو سب سے بڑی خوش خبری یہ آئی ہے کہ بالی ووڈ کی 'گنگوبائی' یعنی عالیہ بھٹ حاملہ ہیں۔ اس بات کا اعلان خود عالیہ بھٹ نے اپنی سوشل میڈیا کے ذریعہ کردیا ہے۔ جہاں ایک جانب یہ خوشخبری سن کر مداحوں کی خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی ہے وہیں اداکارہ کے دوست اور بالی ووڈ کی مشہور ہستیاں اس جوڑی کو جم کر مبارکباد دے رہی ہے۔ اس درمیان رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور نے سوشل میڈیا پر بھیا اور بھابھی کو ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔ Riddhima Kapoor Sahni on Alia Pregnancy

عالیہ بھٹ کی نند نے اداکارہ کو ماں بننے کو مبارکباد دی

عالیہ اور رنبیر کے والدین بننے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے علاوہ اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی کیا ہے۔ ردھیما نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے ' میرے بچوں کے گھر اب ایک بچے کی آمد ہونے والی ہے۔۔۔ میں تم دونوں سے بے انتہا پیار کرتی ہوں'۔

عالیہ بھٹ نے پیر کی صبح (27 جون) سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کی۔ اس حوالے سے عالیہ نے ہسپتال سے دو تصاویر شیئر کی اور بتایا ہے کہ ان کے بچہ کی آمد ہونے والی ہے۔ اس خبر سے عالیہ۔رنبیر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے اس سال 14 اپریل کو شادی کی تھی۔

عالیہ اور رنبیر پہلی بار فلم 'برہمسترا' میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ فلم برہمسترا اس سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے رنبیر کپور کی فلم شمشیرا جولائی میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شمشیرا کے ٹریلر سے رنبیر کپور نے اپنے روپ اور اداکاری کے لیے کافی تعریفیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt Announce Pregnancy: عالیہ بھٹ ماں بننے والی ہیں، دیکھیں یہ تصویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details