فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے فلم فکرے کی کاسٹ کی واپسی کا اعلان کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اداکار علی فضل مشہور کامیڈی فلم کے تیسری قسط کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فلم فکرے 3 کے نئے پوسٹرز میں ریچا چڈھا، ورون شرما، منوج سنگھ، پلکیت سمراٹ اور پنکج ترپاٹھی نظر آرہے ہیں لیکن علی فضل نہیں۔Fukrey 3 Poster
منگل کو فلم کے دو نئے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے فرحان اختر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' اس بار ہوگا چمتکار، سیدھے جمنا پار سے'۔ فکرے 3 جلد ہی 7 ستمبر 2023 کو سنیماگھروں میں آرہی ہے'۔ یہ فلم 7 ستمبر کو جنم اشٹمی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اسے مرگھدیپ سنگھ لامبا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ شیئر کیے گئے پہلے پوسٹر میں ریچا کو سابق گینگسٹر بھولی پنجابن کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو گنے سے بنے تخت پر بیٹھی ہیں۔ فلم میں چوچا کا کردار ادا کرنے والے ورون شرما ان کے قدموں پر پڑے نظر آرہے ہیں۔ پنکج ترپاٹھی اور پلکیت سمراٹ ریچا کے دونوں طرف بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ لالی کا کردار ادا کرنے والے منجوت سنگھ تخت کے پیچھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ فلم فرنچائز میں پنکج ترپاٹھی پنڈت جی اور پلکیت سمراٹ ہنی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔