ممبئی (مہاراشٹر):ریچا چڈھا اور علی فضل بالآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ ریچا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور اداکار علی فضل اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ اصل میں دونوں کی شادی اپریل 2020 میں ہونے والی تھی، لیکن کووڈ کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کو دو بار ملتوی کیا گیا۔Richa Chadha and Ali Fazal Wedding
ٹویٹر پر ریچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شادی کی تصدیق کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کہا گیا ہے'نئی زندگی ، لوڈنگ'۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ' اکتوبر کا انتظار نہیں کرسکتی'۔
جیسے ہی ریچا نے اس پوسٹ کو شیئر کیا، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' آپ دونوں کو بہت سارا پیار، میرے پسندیدہ لوگ۔ میری دعا ہے کہ آپ پوری زندگی ہنستے مسکراتے ہوئے خوشی سے گزاریں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'مبارک ہو۔۔ آپ دونوں کو دولہا اور دلہن کے جوڑے میں دیکھنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔