ممبئی (مہاراشٹر): اداکارہ ریچا چڈھا اپنے بوائے فرینڈ علی فضل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ جہاں مداح ان کی شادی کی تفیصلات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس درمیان ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ جوڑا 4 اکتوبر کو شادی کرنے والا ہے۔ حالانکہ جوڑے نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس سے پہلے ہی ریچا اور علی کی شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔Richa Chadha and Ali Fazal wedding
ریچا اور علی کی شادی کا وائرل ہورہا یہ دعوت نامے کافی دلچسپ نظر آرہا ہے۔ اس دعوت نامہ میں دونوں کو سائیکل پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماچس کے ڈبے کی شکل میں ڈیزائن کردہ اس دعوت نامے پر ' کپل میچز' لکھا ہوا ہے
اس سے قبل ریچا کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ امکان ہے کہ وہ علی فضل کے ساتھ 4 اکتوبر کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور یہ جوڑا ایک دن بعد اپنے خاندان، دوستوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں ک ےلیے شادی کی تقریب کا اہتمام کرے گا۔ ان کی شادی کی تقریبات 30 ستمبر سے شروع ہو گی۔ شادی سے پہلے تین فنکشن منعقد کیے جائیں گے۔ کاک ٹیل، سنگیت اور مہندی۔اور ذرائع کے مطابق یہ تینوں تقاریب نئی دہلی میں منعقد ہونے کے امکان ہیں۔