حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار ریچا چڈھا اور علی فضل شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ بدھ کو یہ جوڑا شادی کی تقریبات کے لیے دہلی روانہ ہوا ہے جو جمعرات سے شروع ہونے والی ہے۔ کھانے کے پکوان سے لے کر شادی کی لباس تک، ریچا اور علی کی شادی کی تفصیلات دہلی میں جشن شروع ہونے سے پہلے منظر عام پر آگئی ہیں۔Richa Chadha-Ali Fazal Wedding
شادی کے لیے ریچا اور علی دہلی روانہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات جمعرات اور جعمہ کے روز دہلی کے دو مختلف مقامات پر ہونے والی ہیں۔ ریچا کا دہلی سے خاص رشتہ رہا ہے کیونکہ ان کا بچپن قومی دارالحکومت میں گزرا ہے۔ سجاوٹ سے لے کر ان کے پسندیدہ پکوان سمیت تمام چیزیں جوڑے کو شادی کے دن خاص محسوس کرواے گی۔
ریچا اور علی کی شادی کے کپڑے
شادی سے پہلے کی تقریب میں ریچا کرشا بجاج اور راہل مشرا کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کریں گی اور علی، ابوجانی اور سندیپ کھوسلہ اور شانتو اور نکھل کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں گے۔دہلی کی تقریب کے لیے اداکارہ کے زیورات کو بیکانیر کے ایک 175 سالہ پرانے جوہری خاندان نے تیار کیا ہے۔ خزانچی خاندان زیورات بنانے کے لیے کافی مقبول ہے ۔ ان کے ڈیزائن اور تیار کردہ زیورات کی دھوم پورے ملک میں ہے اور اب یہ ریچا کی شادی کے لیے خاص زیورات ڈیزائن کرنے والے ہیں۔
کون کون سے پکوان ہوں گے
جہاں تک کھانے کا تعلق ہے، مینو کو ایک پرلطف انداز میں تیار کیا گیا ہے اور پوری دہلی سے ریچا کے پسندیدہ پکوان، جس میں راجوری گاڑن کے چھولے بھٹوری سے لے کر نٹراج کی چاٹ، شامل ہیں۔ شادی کے لیے پکوان تیار کرنے سے تمام ضروری تفصیلات کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔
ریچا اور علی کہاں شادی کریں گے
شادی سے پہلے کی تقریب ریچا کے دوست کے گھر میں منعقد کی جائے گی جہاں وہ اپنی مہندی اور سنگیت کریں گی۔ یہ گھر ان کے لیے خاص ہے کیونکہ وہ یہاں اپنے دوست کے ساتھ پڑھائی کیا کرتی تھیں۔ شادی کی سجاوٹ قدرت سے بہت زیادہ متاثر ہوگی کیونکہ دونوں اداکاروں کو قدرت سے بے حد پیار ہے۔
شادی میں موبائل فون کے استعمال کی اجازت
بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے جہاں اپنی شادی کے وقت مہمانوں کو فون کے استعمال کی اجازت نہیں دی تھی، وہیں ریچا اور علی نے 'نو فون پالیسی ' کے برعکس اپنی شادی کی تقریبات میں موبائل فون کے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تقریب میں لوگ زیادہ مزے کرسکیں اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کے مہمان زیادہ سے زیادہ آرام و سکون محسوس کرسکیں۔ ان کے دعوت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'اپنے فون کو چھوڑیں اور بہت سارے مزے کریں۔ اس لمحے کو کیمرے میں قید کرنے کی فکر نہ کریں بلکہ حقیقت میں اس لمحے کو جئیں'۔ یہ جوڑی کا ماننا ہے کہ جب لوگوں پر زیادہ پابندیاں عائد نہیں ہوتی ہے تب وہ زیادہ آرام سے رہ سکتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کے پاس ان کے فون ہوں اور وہ اب بھی اچھا وقت گزاریں!
شادی ماحول دوست ہوگی
ریچا اور علی کی شادی بھی پائیدار ہونے والی ہے۔ یہ جوڑا قدرت اور ماحول سے محبت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ جوڑے نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ان کی شادی کے تمام تقریبات ماحول دوست ہوں۔ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ شادی کی سجاوٹ میں قدرتی چیزوں کو استعمال کیا جائے گا تاکہ انہیں دوبارہ ری سائیکل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریچا اور علی سال 2020 میں شادی کرنے والے تھے لیکن وبائی مرض کورونا کی وجہ سے شادی کے منصوبے کو دو بار ملتوی کیا گیا۔ ریچا اور علی کی پہلی ملاقات 2012 میں فلم فُکرے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور یہیں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:Richa Chadha and Ali Fazal Wedding ریچا اور علی فضل کی شادی کا منفرد دعوت نامہ انٹرنیٹ پر وائرل