حیدرآباد: سونم کپور اور ان کے شوہر صنعت کار آنند آہوجا کے گھر 20 اگست کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ پر اس کی تصدیق کی۔ اب سونم کے ننھے شہزادے کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ یہ تصاویر سونم کی بہن ریا کپور نے شیئر کی ہیں۔Sonam Kapoor's New Born Baby
سونم کپور کی بہن ریا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر ہسپتال کی ہیں اور اس میں ان کی والدہ سنیتا کپور بھی نظر آ رہی ہیں۔ ریا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ریا ماسی بالکل ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ یہ بہت پیارا ہے، یہ لمحہ بہت جادوئی ہے۔ بہت سارا پیار سونم کپور، تم ایک بہادر ماں ہو اور آنند آہوجا تم ایک پیارے پاپا'۔ ان تمام تصاویر میں سونم کپور کی بہن ریا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ 20 اگست کو سونم کپور نے بیٹے کو جنم دیا اور یہ خوشخبری عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے انیل کپور کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دی تھی۔ وہیں سونم کپور نے اس سے پہلے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ میٹرنٹی شوٹ بھی کروائی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔ سونم کپور نے لندن میں اپنے بے بی شاور کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
مزید پڑھیں:PC Shares Selfie with Daughter: پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی
سونم کپور کا ممبئی میں گرینڈ بے بی شاور بھی ہونا تھا لیکن اسے کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی اور اس شادی میں بالی ووڈ کی تمام مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔