اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

SSR birth anniversary ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر دو تصاویر شیئر کیں - ریا چکرواتی نے سشانت کی تصاویر شیئر کی

اداکارہ ریا چکرورتی نے سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی بوائے فرینڈ اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کیا ہے۔ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اداکارہ نے کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ اداکار کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر دو تصاویر شیئر کیں
ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر دو تصاویر شیئر کیں

By

Published : Jan 21, 2023, 3:25 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار ریا چکرورتی نے سوشل میڈیا پر آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔ ریا نے اپنے آنجہانی بوائے فرینڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسٹاگرام پر سُشانت کے ساتھ اپنی دو تصاویر شیئر کی۔ سشانت سنگھ کی آج 37 ویں یوم پیدائش ہے۔ سال 2020 میں اداکار کی بے وقت موت کے بعد آج ان کی تیسری سالگرہ ہے۔ SSR birth anniversary

ہفتے کے روز ریا نے سشانت کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں۔پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ریا نے کیپشن میں لکھا کہ '♾️ +1 ♥️'۔ ایس ایس آر کی سالگرہ کی پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں سمیت کئی مشہور ہستیوں نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس پوسٹ پر 'دل والا ایموجی' شیئر کیا ہے۔

ریا کے پوسٹ پر ان کی قریبی دوست شیبانی دانڈیکر، کرشنا شراف اور سیمون کھمبٹا سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔ اداکارہ کے اس پوسٹ نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ریا کے مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کی ہے اور 'اپنی محبت کے لیے مضبوط کھڑے رہنے' کے لیے ان کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ سشانت 14 جون 2020 کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔ ایس ایس آر کی موت کے بعد ان کے خاندان نے ریا کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرایا تھا۔ سشانت کی بے وقت موت کے بعد سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس معاملے میں منشیات جیسے کئی معاملات کا انکشاف کیا تھا۔

یہ تنازع نہ صرف ریا اور ان کے خاندان کے لیے رسوائی کا باعث بنا بلکہ انہیں مواقع سے ہاتھ گنوانا بھی پڑا۔ اداکارہ کو آخری بار فلم چہرے میں دیکھا گیا تھا جس کی شوٹنگ انہوں نے 2020 سے پہلے کی تھی۔ تب سے اب تک انہوں نے اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Sudha Bharadwaj on Rhea Chakraborty: سدھا بھردواج کا انکشاف، ریا چکرورتی نے جیل میں اپنے آخری دن قیدیوں کو مٹھائی تقسیم کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details