اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اداکارہ ریا چکرورتی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سال 2020 میں اداکارہ کو اپنے اداکار بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہم کرنے کے معاملے میں ممبئی کے بائیکلہ جیل میں 28 دن گزارنے پڑے۔ اس معاملے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بھی اداکارہ کے ساتھ پوچھ گچھ ہوتی رہی ہے۔ اب ریا کے ساتھ بائیکلہ جیل میں رہیں سماجی کارکن سُدھا بھردواج نے حال ہی میں جیل کے دوسرے قیدیوں کے ساتھ ریا کے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔Sudha Bharadwaj on Rhea Chakraborty
سدھا بھردواج نے انکشاف کیا کہ ریا چکرورتی اپنے بارے میں پھیلائی جانے والی بدگمانی کے باوجود ایک مضبوط اور مثبت خاتون کے طور پر ابھر کر آئیں۔ انہیں ایک خصوصی جیل میں رکھا گیا تھا۔ ان کا بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور انہوں نے جیل میں آخری دن مٹھائیاں بھی تقسیم کی تھی۔ سدھا بھردواج نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ' چونکہ وہ ایک سرگرم کارکن ہیں، اس لیے گرفتاری ان کے لیے معمول کی بات بن گئی ہے لیکن ریا نے بہت کم عمری میں اس وقت کو مضبوطی سے پار کیا'۔
سدھا نے نیوزلانڈری کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'سشانت سنگھ راجپوت معاملے کو بہت وقت تک گھسیٹا گیا ہے۔ یہ ہر وقت سرخیوں میں تھا اور یہ پاگل پن تھا۔ اس وقت ہم کہتے تھے کہ ریا کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ ہم اس سے بہت ناخوش تھے۔ لہذا، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ انہیں مرکزی بیرک میں نہیں لایا گیا اور انہیں ایک خصوصی جیل میں رکھا گیا۔ میرے خیال میں انہیں وہاں اس لیے رکھا گیا تاکہ وہ ٹی وی نہ دیکھ سکے۔ ہر وقت اپنے کے کیس کے بارے میں سن کر وہ بہت پریشان ہوجاتی تھی'۔