ممبئی (مہاراشٹر): سری دیوی کو ملک کی پہلی خاتون سپراسٹار کہا جاتا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری پر ایسے دور میں راج کیا جب اس پر واضح طور پر امیتابھ بچن، جیتندر اور دھرمیندر جیسے سپراسٹارز کا غلبہ تھا۔ انہوں نے انڈسٹری کے تمام دقیانوسی سانچے کو توڑ کر اپنی ایک نئی شناخت قائم کی۔ سری دیوی کی پیدائش 13 اگست 1963 کو چنئی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تھا۔
Sri Devi Death Anniversary
ہندی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ سری دیوی نے پانچ سال قبل اس دنیا کو رخصت کہہ دیا ۔لیکن انہوں نے سلور اسکرین پر اپنے مداحوں کے لیے کچھ لاجواب یادیں چھوڑ دیں، جسے فراموش کرنا ناممکن ہے۔ وہ بہت جلدی چلی گئی لیکن وہ اپنے اسکرین کرداروں کے ذریعہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ چاندی سے لے کر سشی تک آئیے اداکارہ کے ان کرداروں کے ذریعہ ایک یادوں کا سفر طئے کرتے ہیں۔ سال 1983 میں آئی ان کی فلم صدمہ، شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے اس فلم کے آخری سین کو دیکھ کر اپنے آنسو نہ بہائے ہوں۔ اس فلم نے سری دیوی کو اپنے ہندی کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں سب سے طاقتور اداکاروں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا۔
فلم چاندنی، سال 1990 میں آئی فلم چاندنی میں سری دیوی کے ذریعہ زیب تن کیے گئے سفید ساڑھی نے 80 کی دہائی میں ایک نیا فیشن ٹرینڈ شروع کردیا۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اپنے میوزک کے لیے بھی مشہور ہے۔ سال 1998 میں آئی فلم مسٹر انڈیا ان کی کیرئیر کی اہم فلم ثابت ہوئی ۔ سری دیوی نہ صرف ایک طاقتور اداکارہ تھیں بلکہ وہ ہندی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین کمرشل ہیروئنوں میں سے ایک تھیں۔ ہوا ہوائی سے کاٹے نہیں کٹتے تک ، ان تمام نغموں میں مداحوں نےسری دیوی کی ورسٹائیلیٹی کی تعریف کی۔