ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے جمعرات کو ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ اسٹار شیرون اسٹون سمیت بہت سے لوگوں کو مسحور کیا۔اس فیسٹیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شیرون شاہ رخ کو اپنے قریب دیکھ کر حیران ہوجاتی ہیں۔SRK at Red Sea Film Festival
'پٹھان' اداکار کو حال ہی میں بھارتی سنیما میں ان کی شراکت کے لئے فیسٹ میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جیسے ہی شو کے میزبان شاہ رخ خان کا نام لیتے ہیں ویسے ہی شاہ رخ خان اداکارہ کے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔ شیرون پہلے تو شاہ رخ کو اپنے قریب دیکھ کر حیران ہوجاتی ہیں اور زور سے 'او مائی گاڈ' کہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شیرون نے ہلکے رنگ کا گاؤن اور کالے رنگ کے دستانے ہاتھوں میں پہن رکھے ہیں۔ شاہ رخ خان کو دیکھ کر وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھ لیتی ہیں جیسے انہیں یقین ہی نہ ہو کہ شاہ رخ خان ان کے قریب کھڑے ہیں۔
اسٹون کے اس ردعمل کو دیکھ کر شاہ رخ اداکارہ کو اسلامی طریقہ سے آداب کہتے ہیوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شاہ رخ خان کے پرستار خوش نظر آرہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' آج کے ایونٹ کا میرا پسندیدہ حصہ، شیرون اسٹون کا ردعمل جب انہوں نے محسوس کیا کہ شاہ رخ خان ان کے پاس بیٹھے ہیں۔۔۔ '۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'شیرون اسٹون کا ردعمل وہی ہے جو شاہ رخ خان نے پوری دنیا سے کمایا ہے'۔