اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ravi Kishan on Casting Couch: کاسٹنگ کاؤچ پر بھوجپوری اداکار روی کشن کا چونکا دینے والا انکشاف - روی کشن کو کاسٹنگ کاؤچ کا انکشاف

بھوجپوری اور ہندی فلموں کے معروف اداکار روی کشن نے فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ اداکار سے سیاستداں بنے روی نے انکشاف کیا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئے آئے تھے تب انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کاسٹنگ کاؤچ پر بھوجپوری اداکار روی کشن کا چونکا دینے والا انکشاف
کاسٹنگ کاؤچ پر بھوجپوری اداکار روی کشن کا چونکا دینے والا انکشاف

By

Published : Mar 27, 2023, 7:40 PM IST

حیدرآباد: اداکار سے سیاستداں بنے روی کشن نے بتایا کیا کہ انہیں اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک ایسی خاتون کے ذریعہ کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا جو اب ایک 'بڑی اداکارہ' ہیں۔ روی کشن نے اس اداکارہ کا نام نہیں بتایا لیکن انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ اداکارہ نے انہیں اپنے ساتھ 'رات میں کافی' پینے کی پیشکش کی تھی۔ بھوجپوری اداکار نے یہ چونکا دینے والا انکشاف اس وقت کیا جب ان سے حال ہی میں چیٹ شو 'آپ کی عدالت' میں کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں پوچھا گیا۔Ravi Kishan on Casting Couch

انہوں نے بتایا کہ ہاں ایسا ہوا ہے اور یہ وہ چیز ہے جو انڈسٹری میں رائج ہے۔ لیکن میں اس صورتحال سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ میرے والد نے مجھے کہا تھا کہ مجھے ایمانداری کے ساتھ اپنے کام سے رجوع کرنا چاہیے اور مجھے کبھی بھی شارٹ کٹ نہیں لینا چاہیے۔ میں جانتا تھا کہ میرے پاس ہنر ہے۔

روی نے مزید کہا کہ 'میں اس کا نام نہیں لے سکتا کیونکہ وہ اب بہت بڑی اداکارہ ہیں۔ کافی پینے رات میں آئیں، اس نے میرے اسٹرگلنگ دنوں میں کہا تھا۔ میں نے سوچا کہ یہ وہ چیز تھی جسے لوگ دن میں پینا پسند کرتے ہیں۔ لہذا میں نے یہ اشارہ سمجھ لیا اور انکار کردیا'۔ روی کشن نے 1992 کی ہندی فلم پیتامبر سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ میں چھا گئے۔

روی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت میں سے ایک ہیں، لیکن اس کے علاوہ وہ ہندی، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں۔ انہیں حال ہی میں نیٹفلکس کی آن لائن سیریز خاکی: دی بہار چیپٹر میں دیکھا گیا تھا اور وہ 'سورن سوار بھارت' نامی ایک سنگنگ ریئلٹی شو کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔ روی نے آرمی، پھر ہیرا پھیری، تیرے نام، لک، ایجنٹ ونود اور مکے باز جیسی کئی ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں آخری بار گزشتہ سال 'لو یو لوکتنتر' میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ادا شرما نے کاسٹنگ کاؤچ پر بات کی، آپ کے پاس ہمیشہ اختیار ہوتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details