اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Raveena Tandon Reacts to Troller: روینہ ٹنڈن نے پدم شری ملنے پر کی گئی تنقید کا جواب دیا - پدم شری ملنے پر روینہ ٹنڈن کی تنقید

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کو پدم شری سے نوازے جانے پر اعتراض کا اظہار کیا تھا اور سوال اٹھایا تھا کہ کیا اداکارہ اس کی مستحق ہیں؟ اب روینہ نے ایک نئے انٹرویو میں ان پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

روینہ ٹنڈن نے پدم شری ملنے پر کی گئی تنقید کا جواب دیا
روینہ ٹنڈن نے پدم شری ملنے پر کی گئی تنقید کا جواب دیا

By

Published : Apr 8, 2023, 3:47 PM IST

حیدرآباد:اداکارہ روینہ ٹنڈن کو حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا ہے۔ اداکارہ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر چند لوگوں نے سوال کیا کہ کیا وہ اس اعزاز کی مستحق ہیں؟ ایک حالیہ انٹرویو میں روینہ نے ان ٹرولز کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اس طرح کے تبصرے ان پر کوئی اثر نہیں چھوڑتے۔Raveena Tandon Reacts to Troller

روینہ نے کہا کہ جو لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں وہ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ ایک اداکار کتنے گھنٹے کام کرتا ہے۔ انہوں نے مڈ ڈے کو بتایا کہ ' میں انہیں کوئی اہمیت نہیں دینا چاہتی کیونکہ ان کا اپنا ایجنڈا ہے۔ چند لوگوں کے تبصرے، جن کے 20 فالوورز ہیں اور جنہوں نے وہ کام نہیں دیکھا ہے جو میں نے کیا ہے، وہ میرے کام کی اہمیت کو کم نہیں کرے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرول صرف "گلیمر" پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اس بات کو سمجھے بغیر کہ فلمیں بنانے میں کتنی محنت کی جاتی ہے۔ روینہ نے کہا کہ 'وہ ہماری محنت اور طویل گھنٹے تک ہمارے کام کرنے کی لگن کو نہیں دیکھتے۔ہم جانتے ہیں کہ آج سوشل میڈیا پر چیزیں کتنی پولرائزڈ ہیں، لیکن دوسرے لوگوں نے مجھے خوبصورت پیغامات بھیجے ہیں'۔

روینہ اگلی بار سنجے دت، پارتھ سمتھن اور خوشحالی کمار کے ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم گھڑچڑی میں نظر آئیں گی۔ اداکار نے اپنے اس خاص دن کی تصاویر شیئر کی تھی جب انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ تقریب میں ان کے ساتھ ان کے شوہر انیل تھڈانی اور ان کے دو بچے راشا اور رنبیر تھڈانی بھی موجود تھے۔ روینہ ٹنڈن کو آخری بار کنڑ ہٹ کے جی ایف:چیپٹر2 میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Raveena Tandon receives Padma Shri: روینہ ٹنڈن کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا، ایس ایس راجامولی کے ساتھ تصویر شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details