اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ratna Pathak Shah on Dipti Naval دیپتی نیول کو متوازی سنیما میں ان کا حق نہیں ملا، رتنا پاٹھک شاہ - رتنا پاٹھک شاہ کو حق نہیں ملا

اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ' دیپتی نیول جیسی شاندار اداکارہ کو متوازی سنیما میں کبھی ان کا حق نہیں دیا گیا۔Ratna Pathak Shah on Dipti Naval

دیپتی نیول کو متوازی سنیما میں ان کا حق نہیں ملا، رتنا پاٹھک شاہ
دیپتی نیول کو متوازی سنیما میں ان کا حق نہیں ملا، رتنا پاٹھک شاہ

By

Published : Jan 4, 2023, 3:42 PM IST

اداکار رتنا پاٹھک شاہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو مختلف موضوعات پر بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ ماضی میں کئی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں، جن میں منڈی (1983) اور مرچ مصالحہ(1987) شامل ہیں۔ انہوں نے کئی بار ہندی فلم انڈسٹری میں وہ موقع نہ ملنے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، جس کی وہ حقدار تھیں۔ حال ہی میں اداکار نے ایک کہا کہ 'ان کی طرح دیگر کئی ایسے اداکار ہیں جیسے کہ دیپتی نیول جنہیں فلموں میں بہت کم موقع دیے گئے'۔Ratna Pathak Shah on Dipti Naval

رتنا، جو اپنی اگلی فلم کچھ ایکسپریس کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ' کس طرح اسٹار سسٹم ہوا کرتا تھا جو 80 کی دہائی میں نہ صرف کمرشل سنیما کا حصہ ہوا کرتا تھا بلکہ وہ آرٹ فلم سرکٹ پر بھی قابض ہو رہا تھا۔ ایک بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ' آپ اس زمانے کی فلمیں دیکھیں، دیپتی نیول جیسی شاندار اداکارہ کو کتنے کردار ملے اس طرح کی فلموں میں؟ وہی چار تھے نہ بندے۔ نصیر، اوم، شبانہ اور سمیتا'۔

کپور اینڈ سنز کے اداکارہ نے سپریا پاٹھک اور پنکج کپور جیسے اداکاروں کے ناموں کا بھی ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہیں غیر تجارتی سنیما میں بھی ان کا حق نہیں ملا۔ سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں رتنا نے کہا کہ ٹیلی ویژن ایک ایسی جگہ ہے جہاں انہیں بطور اداکار ترقی کرنے کا موقع ملا اور بہت ساری چیزیں سیکھنے کو ملی۔ اداکارہ نے کہا کہ ' وہ بہت اچھا وقت تھا، اس میں سیکھنے کے کئی مواقع ملے، کامیڈی کی وجہ سے سیکھنے کا موقع ملا'۔

رتنا اگلی بار کچھ ایکسپریس میں نظر آئیں گی، جو گجراتی سنیما میں ان کا پہلا مرکزی کردار ہوگا۔ پچھلے سال وہ جان ابراہم کی فلم اٹیک اور رنویر سنگھ کی فلم جئیش بھائی جوردار میں نظر آئی تھیں۔ رتنا ٹی وی شو سارا بھائی وی ایس سارا بھائی اور جانے تو... یا جانے نا، گول مال 3، کپور اینڈ سنز اور خوبصورت جیسی کمرشل فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Ratna Pathak Shah on RRR رنتا پاٹھک شاہ نے 'آر آر آر' فلم کو قدامت پسند فلم قرار دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details