حیدرآباد: پشپا: دی رول کے میکرز نے اداکارہ رشمیکا مندانا کی 27 ویں سالگرہ پر فلم سے ان کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ بدھ کو میتھری مووی میکرز نے پشپا 2 سے رشمیکا کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اداکارہ فلم میں سریولی کے کردار کو دوبارہ پیش کریں گی لیکن سیکوئل میں ان کا لک پشپا: دی رائز سے مختلف نظر آرہا ہے۔ منگل کے روز پشپا 2 کے میکرز نے انٹرنیٹ پر ہلچل پیدا کردی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم کے بارے میں ایک جانکاری شیئر کردی ہے۔ میکرز نے فلم سے رشمیکا مندانا کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے فلم کا پہلا ٹیزر بھی مداحوں کے سامنے پیش کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ آٓج اپنی 27 ویں سالگرہ منانے والی ہیں۔
فلم پشپا : دی رائز میں رشمیکا مندانا کی اداکاری اور خاص طور پر ان کے ڈانس کو بے حد سراہا گیا تھا۔ رشمیکا نے اپنی اداکاری سے ناقدین اور شائقین دونوں کا دل جیت لیا تھا۔ فلم کی ہدایتکاری سکمار نے کی ہے، اس فلم میں رشمیکا، چندن مافیا اللو ارجن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اب فلم کے میکرز میتھری مووی میکرز نے سیکوئل پشپا: دی رول سے رشمیکا کی پہلی جھلک جاری کردی ہے