بنگلورو: اداکارہ رشمیکا مندانا نے کنڑ فلم انڈسٹری سے ان پر پابندی عائد کرنے والے مطالبات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ رشمیکا مندانا نے اس پرڈکوشن ہاؤس کو نیچا دیکھایا ہے جس نے اداکارہ کو لانچ کیا تھا۔Fans Demanding to Ban Rashmika Mandana
جب صحافیوں نے کنڑ فلم انڈسٹری سے ان پر پابندی لگانے کے مطالبے پر پوچھا تب اداکارہ نے کہا کہ ' میں صرف ان سے محبت کرتی ہوں، باقی ان پر منحصر کرتا ہے'۔
کنتارا فلم کے ڈائریکٹر اور اداکار رشبھ شیٹی نے بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم 'ہٹ کریک پارٹی' فلم میں رشمیکا مندانا کو لانچ کیا تھا۔ فلم چارلی 777 کے ہیرو رکشت شیٹی، جو رشبھ شیٹی کے دوست ہیں، اس فلم کے ہیرو تھے۔ اس فلم کے بعد رشمیکا اور رکشت شیٹی کے درمیان قربتیں بڑھیں اور دونوں نے منگنی کرلی۔ بعد میں رشمیکا نے تیلگو فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی اور ایک کامیاب اداکارہ بن گئیں۔
وہیں اس جوڑے نے آپسی تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی منگنی توڑ دی تھی۔ حال ہی میں جب رشمیکا سے ان کے لانچ کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے پروڈکشن ہاؤس یا ہداہتکار کا ذکر کیے بغیر ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا کہ ' اس پروڈکشن ہاؤس نے مجھ سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے اس پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگا دیا تھا'۔
وہیں رشبھ شیٹی نے ایک انٹرویو میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' وہ ایسی ہیرؤئنز کو پسند نہیں کرتے جو ان کو لانچ کرنے والے پروڈکشن ہاؤس کو یاد کرنے کے لیے 'ائیر کوٹس' کا استعمال کرتی ہیں۔ جس کے بعد رشبھ شیٹی اور رکشیت شیٹی کے پرستار مطالبہ کر رہے ہیں کہ کنڑ فلم انڈسٹری کو نیچا دکھانے پر رشمیکا مندانا پر پابندی لگائی جائے۔
وہیں رشمیکا کو آخری بار اپنی پہلی ہندی فلم گڈے بائے میں امیتابھ بچن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان کی آئندہ فلم مشن مجنو ہونے والی ہے، جس میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ رنبیر کپور کے ساتھ سندیپ ریڈی ونگا کی فلم اینیمل میں نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: Rashmika Mandanna on Watching Kantara رشمیکا مندنا نے فلم کنتارا نہ دیکھنے کی وجہ سے ٹرول ہونے پر کہا ' میں نے فلم دیکھ لی ہے'