میسور:اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کے خلاف ایران سے میسور پڑھنے کے لیے آئی ایک طالبہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں عادل خان درانی پر جنسی زیادتی، دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اس شکایت کی بنیاد پر میسور کے وی وی پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عادل کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376، 417، 420، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایرانی طالبہ نے بتایا کہ میں عادل خان کو گذشتہ 5 برسوں سے جانتی ہوں۔ اس نے بتایا کہ میں میسور میں ڈاکٹر آف فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے آئی تھی۔ ایرانی لڑکی عادل سے ڈیزرٹ لیب فوڈ میں ملی تھی عادل اس فوڈ آوٹ لیٹ کا مالک تھا، آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان تعلقات بڑھ گئے۔
Rape Case Against Adil Khan راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج
میسور میں ایک ایرانی طالبہ نے راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ Rape Case Against Rakhi Sawants Husband Adil
ایرانی طالبہ نے عادل خان پر الزام عائد کیا کہ عال نے شادی کا فریب دے کر میسور کے ایک اپارٹمنٹ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ایرانی لڑکی نے پانچ مہینے قبل جب عادل سے شادی کرنے کو کہا تو عادل نے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ طالبہ کہا کہ جب اس نے عادل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی تو عادل نے اسے دھمکی دی کہ اگر وہ پولیس میں شکایت کرتی ہے تو وہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردے گا۔ ایرانی طالبہ کے مطابق عادل نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ چند ماہ قبل اداکارہ راکھی ساونت اور عادل خان درانی کی شادی ہوئی تھی۔ اس سے قبل راکھی ساونت نے بھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف مہاراشٹر کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل پر مارپیٹ اور دوسری لڑکیوں کے ساتھ افیئر کا الزام لگایا تھا اور اب عادل پر ریپ کا بھی مقدمہ درج ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Adil Khan Durrani arrested: راکھی ساونت کی شکایت پر پولیس نے ان کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کیا