ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نیٹفلکس انڈیا سے او ٹی ٹی پلیفٹ پر اپنا پہلا قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ جمعہ کے روز نیٹفلکس نے رنویر ورسس وائلڈ ود بیئر گرلز کا ایک نیا ٹریلر جاری کیا ہے۔ آرام اور سکون دہ زندگی سے دور جنگل کے خطروں اور دشواریوں میں زندہ رہنے کی کوششوں پر مبنی اس شو کا پریمیئر 8 جولائی کو ہوگا۔Ranveer Vs Wild With Bear Grylls trailer:
ٹریلر میں رنویر سنگھ کو ایڈونچرر اور ہوسٹ بیئر گرلز کے ساتھ جنگل کے خطروں سے لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں رنویر کو اپنی اہلیہ و اداکار دیپیکا پڈوکون کے لیے ایک خاص پھول توڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں رنویر یہ بولتے نظر آتے ہیں کہ ' پیار کے لیے لوگ چاند تارے توڑ کے لاتے ہیں، میں دیپیکا کے لیے ایک پھول توڑ کے لانے والا ہوں۔ وہ بہت خاص پھول ہے۔ وہ کبھی مرتا نہیں ہے، بالکل میرے پیار کی طرح'۔