ڈان 3 سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرنے کے ایک دن بعد رنویر سنگھ نے ایک نوٹ لکھا اور بتایا کہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو اسکرین پر دیکھنے کے بعد وہ ہمیشہ اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے ان دونوں کا سرفخر سے بلند کردیں گے ۔Ranveer Singh Shares Childhood pics
امیتابھ بچن نے 1978 کی فلم ڈان میں اہم کردار ادا کیا، جس کا ریمیک ورژن 2006 میں ریلیز ہوا، جس میں شاہ رخ خان نے نئے ڈان کا کردار ادا کیا۔ وہ سال 2011 میں اس فلم کے سیکوئل میں ڈان کے کردار میں دوبارہ نظر آئے۔ اب ڈان 3 میں رنویر ڈان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔
سرخ اور سفید ٹی شرٹ اور شارٹس میں اپنے بچپن کی کچھ خوش کن تصاویر شیئر کرتے ہوئے رنویر نے لکھا کہ 'خدایا، میں بہت بہت طویل عرصے سے ایسا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا'۔ اس سے پہلے آئی ڈان کی فلموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' بچپن میں مجھے فلموں سے پیار ہو گیا تھا، اور باقی لوگوں کی طرح میں بھی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو دیکھا اور ان کی پوجا کیا کرتا تھا۔ ہندی سنیما کے دو عظیم اداکار، میں نے ان جیسا بننے کا خواب دیکھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایک اداکار اور ’ہندی فلموں کا ہیرو‘ بننا چاہتا تھا۔ میری زندگی پر انہوں نے جو تاثر چھوڑا ہے اسے کیسے بیاں کروں۔ انہوں نے ایک شخص اور ایک اداکار کے طور پر میری تربیت کی ہے۔ان کی میراث کو آگے بڑھانا میرے بچپن کا خواب ہے'۔