حیدرآباد (تلنگانہ): اداکار رنویر سنگھ حال ہی میں بہترین اداکار کا فلم فئیر ایوارڈ لیتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے۔ اداکار نے ہفتے کے روز اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کی آنکھوں سے آنسوؤں جھلکتے نظر آرہے ہیں۔کیونکہ انہیں یقین نہیں ہورہا ہے کہ جو خواب وہ دیکھا کرتے تھے اسے وہ حقیقت میں جی رہے ہیں۔Ranveer Singh Emotional Video
رنویر سنگھ نے ممبئی میں ہونے والے 67 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں اپنے کرکٹ ڈرامے 83 کے لیے لیڈ رول (مرد) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ رنویر نے ’بلیک لیڈی‘ کو قبول کرتے ہوئے ایک جذباتی تقریر دی ۔ اداکار نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان کو دیا اور یہ بھی کہا کہ وہ 'دپیکا پڈوکون کی وجہ سے طاقتور محسوس کرتے ہیں'۔
رنویر نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ میری زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ میرے تصور سے باہر کی چیز ہے۔ بہت بار مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میں اس میدان میں ہو، یہ کر رہا ہوں اور آپ سب کے سامنے کھڑا ہوں۔ مجھے ہر روز یقین نہیں آتا کہ میں اداکار بن گیا، یہ ایک معجزہ ہے۔